ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کو افغان فورسز کیساتھ مشترکہ آپریشنز کی اجازت دیدی
واشنگٹن (آئی این پی + انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر نے امریکی فوجیوں کو افغان فورسز کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ پینٹاگون کے حکام کے مطابق سینکڑوں امریکی فوجی افغان فورسز کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے آپریشن کے دوران بنیادی طور پر فضائی اور آرٹلری حملوں کو منظم کرنے کیلئے معاونت کریں گے۔ اس سے قبل نیٹو دفاعی وزراء نے گزشتہ ہفتے افغانستان میں نیٹو فورسز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ یاد رہے اگست میں امریکی صدر نے افغانستان کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔