زرداری کی زیرصدارت اجلاس، انتخابات، مردم شماری پر مشاورت
کراچی (نوائے و قت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، شیری رحمن، نوید قمر اور دیگر نے شرکت کی۔ مردم شماری، نئے انتخابات اور انتخابی حلقوں کے امور پر مشاورت کی گئی۔ پیپلزپارٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوا۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد میں پارٹی رہنمائوں سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورت کرینگے۔