• news

ہم مغربی کلچر کے غلام بنتے جارہے ہیں سیاست چھوڑ دیتا تو تحریک انصاف نہ بنتی :عمران

میانوالی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نمل کالج کے سالانہ کانووکیشن میں مہمان خصوصی تھے۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں سیاست چھوڑ دیتا تو تحریک انصاف نہ بنتی اور پی ٹی آئی نہ بنتی تو آپ انہی لوگوں کی غلامی کر رہے ہوتے۔ جب بھی آپ نیا کام کریںگے لوگ آپ کو پاگل سمجھتے ہیں، جو ہار نہیں مانتا کوئی اسے ہرا نہیں سکتا۔ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے رزگاری ہے دنیا میں پیچھے رہ جانے کی و جہ سے ہم کنفیوز ہیںجس جگہ ہوں اپنے ملک کو نہ بھولیںہمیں کہیں بھی اپنی شناخت نہیں بھولنی چاہئے۔ دوسری اقوام کے پیچھے چلنے کی بجائے اسلام کی پیروی کرنی چاہئے کیونکہ ان لوگوں نے بھی ترقی اسلام کے طریقہ کار اپنا کر ہی کی ہے۔ بڑا انسان وہ ہوتا جو بڑے خواب دیکھتا ہے، اپنی ذات کے لئے خواب دیکھنے والا بڑاآدمی نہیں ہوتا۔ عمران نے 68طلبہ اور طالبات میں اسنادبھی تقسیم کی۔ تقر یب میں امجد علی خان، عطاء اللہ عیسی خیلوی، عطاء اللہ خان شادی خیل، علیمہ خان اور نوابزادہ وحید خان موجود تھے۔ عمران کا کہنا تھا ہماری عوام مغربی ثقافت سے متاثر نظر آتی ہے۔ ڈاکٹر علامہ اقبال نے مغربی ثقافت کی وجوہات جواب شکوہ میں بتائیں۔ علامہ اقبال کے افکار کا مطالعہ ضروری ہے۔ ہم مغربی کلچر کے غلام بنتے جارہے ہیں، قائداعظم اپنی ذات کیلئے پاکستان نہیں بنانا چاہتے تھے۔ گدھے پر لکیریں ڈالنے سے وہ زیبرا نہیں بن جاتا۔

ای پیپر-دی نیشن