• news

شعیب ملک کے کپتان بننے سے کھلاڑی سیکھیں گے : وسیم اکرم

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر ) ندیم خان ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر کے فرائض سر انجام دیں گے۔ سابق سپیشلسٹ اوپنر محمد وسیم بیٹنگ مینٹور اور جنوبی افریقہ کے سابق کپتان جوہان بوتھا اسسٹنٹ کوچ کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔ بھارتی ٹیم کے سابق فزیو تھراپسٹ اینڈریو لیوپس کھلاڑیوں سے سجی ٹیم کیلئے فزیو تھراپسٹ کے فرائض انجام دیں گے۔ ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم نے کہاکہ شعیب اس وقت اپنے کیرئیرکی سب سے بہترین فارم میںہیں اور دنیا میں ہونے ولی تمام مشہورٹی ٹوئنٹی لیگز میں حصہ لینے کے باعث ان کے پاس بہت تجربہ ہے۔ اسی وجہ سے وہ اس ٹیم کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔شعیب کی آل رائونڈکارکردگی یقیناً ٹیم میں موجود ہر کھلاڑی کو بہت فائدہ پہنچائے گی اور میں پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں ان کو پرفارم کرتا ہوا دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ملتان سلطانزکے صدر عشر شون نے کہاکہ ہمارے ہیڈ کوچ ٹام موڈی کی زیر سرپرستی کوچنگ سٹاف میں محمد وسیم اور جوہان بوتھاکی شمولیت ہمارے کوچنگ پول کی مضبوطی کی علامت ہے جبکہ ٹیم منیجر کے طور پر ندیم خان کی شمولیت ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ہم اپنی فرنچائز میں شعیب ملک کو دیکھ کر بھی بہت پر جوش ہیںاور ہمیں یقین ہے کہ اپنے کھیل کے جارحانہ انداز کے باعث ٹیم کی قیادت ایک یونٹ کے طور پر کریں گے۔ ملتان سلطانز کی بیٹنگ ، بائولنگ اور فیلڈنگ پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن