• news

شعیب ملک کی ادکارہ مائرہ خان کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کی اداکارہ ماہرہ خان کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے کہ دیکھ کر ہی ثانیہ ’’بھابھی‘‘ کو جھٹکا لگ جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والی ڈرافٹنگ کی تقریب میں شعیب ملک کا ’ٹاکرا‘ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے ہو گیا اور دونوں کی تصویر بھی اتار لی گئی۔ اب یہ کہنا مشکل ہے کہ تصویر اتروانے کی خواہش کس نے ظاہر کی ہو گی لیکن اگر ماہرہ خان کی رنبیر کپور کیساتھ لیک ہونے والی تصاویر پر ہونے والے ’’تماشے‘‘ کو مدنظر رکھا جائے تو شائد وہ اب تصویر اتروانے سے ہی گھبراتی ہوں گی۔اگر اس بات کو مان لیا جائے تو پھر تصویر اتروانے کی خواہش ظاہر کرنے کا ’’سہرا‘‘ شعیب ملک کے سر جاتا ہے اور اگر یہ واقعی سچ ہوا تو پھر ان کی خیر نہیں کیونکہ ’’ثانیہ بھابھی‘‘ ان سے پوچھیں گی تو ضرور، کہ ’’ میاں۔۔۔ خیر تو ہے نا!۔

ای پیپر-دی نیشن