فارمولہ ون کی مرسیڈیز ٹیم کے اہلکاروں کو لوٹ لیا گیا
لندن (سپورٹس ڈیسک )برطانوی فارمولہ ون کار ریسر لوئس ہملٹن کا کہنا ہے کہ ساؤ پاؤلو میں جمعے کی رات ان کی مرسڈیز ٹیم کے چند لوگوں کو پستول دکھا کر لوٹنے کی خبر نے انھیں ’پریشان‘ کر دیا ہے۔مرسڈیز کے ملازمین کی ایک وین کو انٹرلیگوس ٹریک سے دور ایک سڑک پر روک لیا گیا تھا۔ اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔لوئس ہملٹن کا کہنا ہے کہ ’گولیاں چلائی گئیں، ایک شخص کے سر پر پستول رکھا گیا۔ یہ انتہائی پریشان کن ہے۔یہاں یہ ہر سال ہوتا ہے۔ فارمولہ ون اور اس کی ٹیم کو بغیر مزید عذر پیر کرنے کے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔براہ مہربانی میرے لوگوں کے لیے دعا کیجیے جو اس واقعے کے بعد بھی آج اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ مرسیڈیز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’قیمتی اشیا چوری کر لی گئیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ سب کے سب افراد محفوظ رہے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔ڈاکوں کے لیے مشہور اس سڑک پر فارمولہ ون کے ہی کچھ لوگ بال بال بچے۔واقعات کے مطابق ایک مسلح شخص اس گاڑی کے پاس آیا جس میں گورننگ باڈی ایف آئی اے کے اہلکار سوار تھے اور گاڑی کے شیشے کو اسلحے سے کھٹکھٹایا، تاہم چونکہ گاڑی بلٹ پروف تھی اس لیے وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔