ویمنز ایشز سیریز : آسٹریلیااور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا
سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پہلاٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا ۔ انگلش ویمنز نے میچ کے آخری دن دو وکٹون کے نقصان پر 206رنز بنائے تھے کہ کھیل ختم کر دیا گیا ۔ انگلینڈ ویمنز نے پہلی اننگز میں 280اور آسٹریلوی ویمنز نے پہلی اننگز میںنو وکٹوں پر 448رنز بنائے تھے ۔