• news

پنجاب کے صوبائی محکموں، پبلک سیکٹر کمپنیوں کے درمیان اربن سپر لیگ 17 نومبر سے شروع ہو گی

لاہور ( سپیشل رپورٹر) پنجاب کے صوبائی محکموں اور پبلک سیکٹر کمپنیوں کی اربن سپر لیگ 17 نومبر سے 19 نومبر تک منعقد کی جارہی ہے ۔ تمام پبلک سیکٹر کمپنیوں اور سرکاری محکموں سے ٹیموں نام طلب کئے گئے ہیں اس اربن سپر لیگ میں ٹیمون کی قرعہ اندازی مکمل کر لی گئی ہے سپر لیگ علیم ڈار اکیڈمی جوہر ٹاؤن میں منعقد کی جائے گی ۔ سپر لیگ فلڈ لائیٹ میں منعقد کی جارہی ہے۔ تاہم واضح رہے کہ پبلک سیکٹر کمپنیوں کے اربوں روپے کے کے آڈٹ پیروں پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے لیکن وہ کھیلوں میں لگے ہیں تاہم اس سپر لیگ کا افتتاح چیف سیکرٹری پنجاب کریں گے۔ اس میں چیف سیکرٹری الیون ، جبکہ کمشنر الیون ، اور ڈی سی الیون اور دیگر ہوم ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ، اور دیگر محکموں کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن