• news

چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف چیمپئن شپ سلمان جہانگیر کے نام

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) ساتویں چیف آف دی نیول سٹاف امیچور گالف چمپیئن شپ لاہور جمخانہ کے سلمان جہانگیر نے جیت لی۔ لاہور گریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقدہ چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔ تین روزہ چمپیئن شپ میں ملک بھر سے تقریباً300 سے زائدگالفرز نے حصہ لیا۔ امیچور کیٹیگری گراس میں لاہور جم خانہ کے سلمان جہانگیر نے فرسٹ پوزیشن حاصل کی جبکہ زونیر علیم خان ڈیفنس رایا لاہور 149 گراس سکور کے ساتھ رنر اپ رہے جبکہ زوہیب آصف 149 گراس سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ نیٹ کیٹیگری میں دامل عطا اﷲ لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب146 سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ میجر فدا ٹوانا 164 نیٹ سکور کے ساتھ دوسرے جبکہ محمد اشفاق ایبٹ آباد گالف کلب 153 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ سینئرگراس کیٹیگری میں جاوید اے خان لاہور جمخانہ نے 77 سکور کے ساتھ فرسٹ پوزیشن، ڈاکٹر جاوید اقبال لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب 80 سکور کے ساتھ رنر اپ جبکہ لیفٹینٹ کرنل وقار احمد لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب نے 80 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سینئرکیٹیگری نیٹ میں ونگ کمانڈر عبدالنافع لاہور جمخانہ نے 70 سکور کے ساتھپہلے جبکہ بریگیڈئیر نصراللہ خان راولپنڈی گالف کلب70 سکور کے ساتھ رنر اپ رہے ۔ میجر جرنل محمد طاہرگیریثر ن گالف اینڈ کنٹری کلب نے 72 سکور سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسطرح انوی ٹیشنل گراس میںائر وائس مارشل عامر مسعود نے 34 سکور کے ساتھ فرسٹ پوزیشن ،میجر جرنل اظہر نوید حیات نے 39 سکور کے ساتھ دوسری جبکہ کرنل ظہیر السلام39 سکور کے ساتھ تھرڈ رہے۔ انوی ٹیشنل نیٹ میںکموڈور خالد نے 30 سکور کے ساتھ فرسٹ ،ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے31 سکور کے ساتھ دوسری جبکہ رئیر ایڈمرل آصف خالق31 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ لیڈیز کیٹیگری گراس میں رمشا اعجاز مارگلہ گرینز اسلام آباد نے 79سکور کے ساتھ فرسٹ پوزیشن حاصل کی، زیب النساء رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب رنر اپ رہی جبکہ غزالہ یاسمین لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب نے86 سکور کے ساتھ تھرڈ پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ لیڈیر نیٹ میں شہناز معین پے اے ایف رفیقی کلب67 سکور کے ساتھ فرسٹ، اینا جیمز گلرائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب75 سکور کے ساتھ رنر اپ جبکہ میمونہ اعظم جمخانہ گالف اینڈ کنٹری کلب78سکور کے ساتھ تھرڈ آئیں۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کی بنیادی ذمہ داری کے علاوہ پاک بحریہ ملک میںکھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کی ضرورت کا مکمل ادراک رکھتی ہے اور اس سلسلے میںگالف کے کھیل کا فروغ پاک بحریہ کی سر فہرست ترجیح ہے۔ یہ چمپئن شپ نوجوانوں گالفرزکے قومی سطح پر اُبھرنے میں مددگار ثابت ہو گی اورگالف کے موجودہ ٹیلنٹ میں مزید نکھار پیدا کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن