ٹریٹ پولو کپ دیواز اون ٹیم نے جیت لیا
لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ٹریٹ پولو کپ 2017ء کا فائنل دیواز اون نے جیت لیا فائنل میں ریمنگٹن پولو کو 11-5 سے شکست دیدی۔سب سڈری فائنل میں دائود گروپ نے ٹیرا انرجی کو 5-3 سے شکست دے کر سب سڈری فائنل جیت لیا ۔ فائنل میچ پہلے چکر میں ہی زبردست رہا جب دونوں ٹیموں نے پہلے چکر میں ہی چھ گول سکور کرلیے۔ چار دیواز اون نے جبکہ دو ریمنگٹن پولو نے سکور کیے دوسرے چکر میں بھی دونوں ٹیموں نے دو دو گول سکور کیے مگر تیسرا اور چوتھا چکر دیواز اون کے نام رہا انہوں نے پانچ گول سکور کرکے میچ اپنے نام کیا۔ دیواز اون کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے پانچ ، ممتاز عباس نیازی نے تین، عمر اختر نے دو اور میاں مصطفی عزیز نے ایک گول سکور کیے جبکہ ہارنے والی ریمنگٹن پولو کی ٹیم کی طرف سے بلال حئی نے چار جبکہ بلال حیات نون نے ایک گول سکور کیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں دائود گروپ نے ٹیرا انرجی کو 5-3 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔ دائود گروپ کی طرف سے محسن عطا خان کھوسہ نے چارگول سکور کیے جبکہ ٹیرا انرجی کی طرف سے احمد بلال ریات نے دو جبکہ حارث ہارون ملک نے ایک گول سکور کیا۔ مہمان خصوصی پرو چانسلر لمز اور چیئرمین پیکچز سید بابر علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔