• news

کاہنہ: نہر سے 35 سالہ شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ تھہ دیال سنگھ کے قریب نہر سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ جسے تشدد کر کے قتل کیا گیا اور نہر میں پھینک دیا گیا نعش کی شناخت کیلئے پولیس نے اعلانات کروائے لیکن تاحال شناخت نہیں ہو سکی پولیس کے مطابق مقتول کو کسی اور علاقے میں تشدد کر کے قتل کیا گیا اور نعش نہر میں پھینک دی گئی جو تیرتی ہوئی تھانہ کاہنہ کے علاقہ تھہ دیال سنگھ کے قر یب جھاڑیوں میں پھنس گئی کاہنہ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن