• news

فیروز والا، مرید کے، شاہدرہ میں جھگڑے میں ماں بیٹی سمیت 8 افراد زخمی

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ، سرکل فیروز والا اور مرید کے میں لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت آٹھ افراد زخی ہو گئے۔ اراضی کے تنازع پر اللہ دتہ، مشتاق وغیرہ نے حملہ کر کے شکیل بی بی، ریحانہ بی بی، صغراں بی بی کو زخمی کر دیا۔ وقاص اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کر کے اشرف کی بیٹی نسرین بی بی کو زخمی کر دیا۔ سابقہ جھگڑے اور مقدمہ کی پیروی کرنے سے باز نہ آنے پر مسلح افراد نے حملہ کر کے شوکت علی کو زخی کر دیا۔ ارشد اور حسنین علی نے حملہ کر کے عمران علی کو زخمی کر دیا۔ لین دین کے جھگڑے پر چار افراد نے حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔ 

ای پیپر-دی نیشن