پولیس کارروائی میں 19 پتنگ باز اور ون ویلرز گرفتار
لاہور(نامہ نگار) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے19 پتنگ بازوںاور ون ویلرز کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس نے شہر میں پتنگ بازوں اور ون ویلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 15مقدمات درج کر لئے اور ملزمان کے قبضے سے20 پتنگیں، 6چرخیاں اور 7 ڈورکے پنے بھی برآمدکر لئے ہیں۔