کالا خطائی روڈ پر غیرقانونی منی پٹرول پمپ کھل گئے، انتظامیہ نذرانے لیکر خاموش
فیروز والا (نامہ نگار) کالا خطائی روڈ کی آبادیوں میں غیرقانونی تیل اور پٹرول کی ایجنسیوں کی بھرمار ہو گئی جن کے پاس کوئی حفاظتی اقدامات نہیں ہیں جس سے بہت بڑا سانحہ ہو سکتا ہے۔ پولیس اور راوی ٹائوں انتظامیہ کا عملہ دکانداروں سے نذرانہ وصول کر کے ان خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ غیرقانونی تیل اور پٹرول کی فروخت کا سلسلہ عروج پر ہے۔ شہریوں نے متعدد بار انتظامیہ کو آگاہ کیا مگر اس کے باوجود ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔