• news

لیسکو بجلی کا ترسیلی نظام مضبوط بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے: واجد علی کاظمی

لاہور (نیوز رپورٹر) لیسکو میں بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے مکمل انتظامات کئے جارہے ہیں۔ لاہور سمیت لیسکو ریجن میں بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط کرنے کے تحت گرڈ سٹیشن کی تعمیر‘ اپ گریڈیشن اور مختلف استعداد کار کے نئے پاور ٹرانسفارمرز نصب کئے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں لیسکو کے گرڈ سسٹم کنٹرول (GSC) میں عائشہ گرڈ پر 20/26MUA پاور ٹرانسفارمرز کا اضافہ اور ICI ببلک گرڈ پر 40MUA پاور ٹرانسفارمرز لگانے سے موجودہ لوڈ میں توسیع کرکے 26MUA کا اضافہ ہوگیا ہے۔ سید واجد علی کاظمی نے نوائے وقت کو بتایا کہ ان پاور ٹرانسفارمرز کے لگنے سے حویلی لکھا‘ چونیاں گرڈ سٹیشن پر نئے کیسپڑ سے لوڈ بہتر ہوگا۔ متعلقہ علاقوں کو مکمل وولٹیج بجلی کے دستیاب ہوں گے۔ دوسری طرف نیو کوٹ لکھپت گرڈ سٹیشن 220 کے وی اے پر 132 کے وی میں بار کی تبدیلی کو گزشتہ روز مکمل کرلیا گیا جس کے باعث ملحقہ علاقوں میں وولٹیج کی کمی سمیت دیگر شکایات کا تدارک ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی وزیر پاور اویس لغاری کی ہدایات کے پیش نظر صارفین کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تمام افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ صارفین کی انفرادی شکایات کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں تاکہ صارفین لیسکو کی بہترین سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن