• news

ایک ماہ میں66 گینگز کے150 ارکان گرفتار‘21 کروڑ30 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) گزشتہ1ماہ کی دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں 21 کروڑ 30لاکھ روپے مالیت برآمدگی کی۔ شہر میں ہونے والی ڈکیتی ،راہزنی، چوری، قتل و دیگر وارداتوںمیں ملوث 66گینگز کے150خطرناک ممبران کو گرفتار کیااور605مقدمات ٹریس کیے جبکہ ملزمان سے 21کروڑ30لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیا ہے اس کے علاوہ26مقدمات قتل خطرناک ملزمان کو چالان کئے گئے ،2مقدمات ڈکیتی رابری معہ قتل ،132مقدمہ ڈکیتی، 144مقدمات سرقہ بالجبر،10مقدمات وہیکل چھیننا،180مقدمات وہیکلز چوری،98مقدمات نقب زنی،655خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار۔ جن میں سے170 سنگین مقدمات کے خطرناک مجرمان اشتہاری تھے اور295 عدالتی مفرورگرفتار کل مقدمات5181 چالان کئے گئے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے کہا کہ انویسٹی گیشن آف ونگ کی تمام ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں دن رات سرگرم عمل ہے اور شہریوں کے ساتھ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی نہ صرف روک تھام بلکہ شہریوں سے لوٹے ہوئے مال کی برآمدگی پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ انویسٹی گیشن انچارجز کو شہر میں سرگرم ڈکیت اور چور گروہوں خاص کر کار اور موٹرسائیکل چوروں کے نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے سپیشل ڈائریکشنز دی گئیں ہیں۔جبکہ اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کو شہرسے چوری ہونے والی گاڑیوں کی بازیابی کیلئے سخت ہدایات جاری کی جا چکی ہے۔ جس کے بعد اینٹی کار لفٹنگ سٹاف کی سپیشل ٹیمیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر شب وروز مصروف عمل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن