کسٹم کا چھاپہ‘ موبائل گودام سے کروڑوں روپے کے نان کسٹم پیڈ موبائل برآمد
لاہور (خبر نگار) کسٹمز انٹیلی جنس کی ایک ٹیم نے ہال روڈ پر موبائل کے گودام میں چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کے نان کسٹم پیڈ موبائل برآمد کر لئے۔ ڈی جی کسٹمز اینڈ انٹیلی جنس کے احکامات پر ڈائریکٹرلاہور کی نگرانی میں ٹیم نے ہال روڈ پر چھاپہ مار کر موبائل کے گودام سے موبائل برآمد کر لئے ہیں۔ قبضہ میں لئے جانیوالے کروڑوں مالیت کے موبائلز نان کسٹم پیڈ تھے اور سمگل کر کے گودام میں چھپا کر رکھے گئے تھے۔