• news

شریف برادران، عمران، شجاعت سمیت 64 شخصیات کے بیرون ملک اثاثوں کی واپسی، وکلاء بحث کیلئے طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین، عمران خان ،سردار ایاز صادق سمیت 64 سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر بحث کے لئے طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف، شہباز شریف، چوہدری شجاعت، عمران خان، سردار ایاز صادق، اسحاق ڈار، جاوید ہاشمی،فاروق ستار، نجم سیٹھی، میاں منشائ، عاصمہ جہانگیر، خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر اور شیخ رشید نے چار سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں 149 جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ غیر سرکاری افراد کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع نہیں کیا جا سکتا۔ جس ہر عدالت نے فریقین کے وکلاء کو سات دسمبرکومزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن