بھارتی ریاست منی پور میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ 3 فوجی ہلاک 6 شدید زخمی
نئی دہلی(ایجنسیاں) بھارتی ریاست منی پور میں بم دھماکے میں تین فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنائی دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی اضلاع کی اضافی فوجی نفری کو طلب کرلیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم منی پور میں ماؤ علیحدگی پسند اور نکسل باڑی تحریک کافی سرگرم ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور کے ضلع چندیل میں ہونے والے بم دھماکے میں اب تک 3 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 6 شدید زخمی حالت میں زیرعلاج ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے بتایا کہ میانمار کی سرحد کے قریب منی پور ریاست کے ضلع چندیل میں ڈسٹرک کونسل کے سامنے دھماکا ہوا۔ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔حکام کے مطابق دھماکا صبح 6 بجے ہوا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنائی دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی اضلاع کی اضافی فوجی نفری کو طلب کرلیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔