ہرجانہ کیس: گلوکار اکرم راہی نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن عدالت میں گلوکار اکرم راہی کے ہرجانے کی درخواست پر کیس کی سماعت کی گئی۔ گلوکار کے وکیل نے جواب کے لیے عدالت سے مہلت طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے گلوکار اکرم راہی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ گلوکار اکرم راہی کی طرف سے اشرف نامِی شخص کے خلاف ایک کروڑ روپے ہرجانے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔