پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں مزید 8 میچوں کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے مینز سنگلز مقابلوں میں ملک عبدالرحمان نے سلمان ریاض کو 8-3 سے، نعمان آفتاب نے طاہر اللہ کو 8-2 سے، ایم شعیب نے حنان رؤف کو 8-3 سے، ایم کامل نے رافع بٹ کو 8-1 سے، عمر بابر نے امتیاز احمد کو 8-1 سے، فیاض خان نے ذیشان کو 8-1 سے، ذریاب پیرزادہ نے حسن ریاض کو 9-8 سے، سکندر حیات نے جانزیب خان کو 8-5سے سے ہرا کر مین ڈرا کیلئے کوالیفائی کیا۔