لاہور کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک ٹورنامنٹ کا آج سے آغاز
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک 2017ء ٹورنامنٹ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پہلے شروع کیا گیا تھا مگر سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کی وجہ سے موخر کردیا گیا تھا ۔ لاہور پولوکلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق نیک مقصد کیلئے ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے۔ شوکت خانم ہسپتال کا شکریہ،امید ہے کہ زندہ دلان لاہور کو بہترین پولو کے میچز دیکھنے ملیں گے۔ ٹورنامنٹ میں نو ٹیمیں شامل ہیں۔ پول اے میں دیواز اون ، سکف، ٹیرا انرجی، نیوایج اور ریجاس جبکہ پول بی میں ریمنگٹن پولو، ارٹیما میڈیکل/بلیک ہارس پینٹس، ایڈی زیل اور گارڈ گروپ شامل ہیں۔