الیکشن کمشن کی رائے حسن نواز کو آج جواب داخل کرانے کی مہلت
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے تحریک انصاف کے ساہیوال سے نااہل ہونے والے رکن رائے حسن نواز کو (آج) منگل تک جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 20نومبر تک ملتوی کردی۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمشن کے بینچ نے تحریک انصاف کے نااہل ہونے والے رکن رائے حسن نواز کے خلاف درخواست کی مزید سماعت کی۔ اس دوران چیف الیکشن کمشنر نے رائے حسن نواز کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سماعت پر بھی آپ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی ہم پہلے بھی کئی بار آپ کو موقع دے چکے ہیں۔ الیکشن کمشن نے منگل تک رائے حسن نواز کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔