کوئٹہ: اراضی سکینڈل، غیر قانونی اثاثہ جات اور جسٹس نواز مری قتل کیس کی سماعت، بیانات قلمبند
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کوئٹہ کی احتساب عدالت نے اراضی اسکینڈل کیس میں گواہان کو طلب کر لیا۔ پیر کے روز احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر کی عدالت میں کوئٹہ میں اراضی کی خریداری میں مبینہ گھپلا کیس کی سماعت ہوئی، سابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی اور سابق ڈی سی کوئٹہ دائود خلجی متعلقہ تحصیلدار، پٹواری، قانونگو اور زمین مالک عدالت میں پیش ہوئے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی کوئٹہ کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلی کے پر نسپل سٹاف آفیسر کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا، کوئٹہ کی احتساب عدالت ٹو کے جج پذیر بلوچ نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت گرفتار ملزم سابق وزیراعلی کے پرنسپل سٹاف آ فیسر عمران گچکی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ کی عدالت میں سابق وزیر داخلہ قوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری کی جسٹس نواز مری قتل کیس میں درخواست ضمانت پربحث مکمل ہو گئی۔