• news

سندھ اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی عبوری ضمانت معطل کر دی

کراچی (وقائع نگار) صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی عبوری ضمانت معطل کردی ہے۔ گزشتہ روز سکول ٹیچرسے رشوت وصولی اور ملازمت سے برطرف کرنے سے متعلق کیس کی سماعت صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں ہوئی جہاں سابق سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو اور وکیل کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فضل اللہ پیچوہو کی عبوری ضمانت معطل کر دی اور فضل اللہ پیچوہوکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے9 دسمبر تک 50ہزارکے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا جبکہ عدالت نے ضامن کو نوٹس بھی جاری کردئیے ۔سابق سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہوکے خلاف محمد مٹھل نامی استادنے مقدمہ درج کرایاہے۔

ای پیپر-دی نیشن