• news

جناب والا ! کوئی جلدی نہیں‘ سب جلد بازیاں صرف نوازشریف کے لئے تھیں: مریم نواز

لاہور (این این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے، عمران کا کیس قانونی اعتبار سے پانامہ سے زیادہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے تاہم فیصلے کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلد بازیاں صرف نواز شریف کے لیے تھیں کیونکہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لئے ’’عدل‘‘ کے نئے پیمانے بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عدل کے سارے سانچے، نواز شریف اور اس کے خاندان کے لیے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھے؟۔

ای پیپر-دی نیشن