• news

سردیوں کا پہلا تحفہ، ایل پی جی 5 روپے کلو مہنگی کر دی گئی

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان کی عوام کو سردیوں کا پہلا تحفہ دے دیا گیا ،ملک بھر میں ایل پی جی 5روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے،کمرشل سلنڈر 200روپے اضافہ کر دیا گیا۔ آئندہ دنوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔ اضافے کے بعد کراچی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں قیمت 110روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر 1270روپے ،ملتان، بہاولپور،یزمان، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان،ایبٹ آباد میں 120روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1390روپے ،رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ،گجرات، میرپور آزاد کشمیر،مری،نتھیا گلی میں 130روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1510روپے کا ہو گیا ۔ اس حوالے سے فائونڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان( ایل پی جی چیمبر آف پاکستان )اورایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ہم درآمدی ایل پی جی پر لیوی ٹیکس کو نا منظور کرتے ہیں۔حکومتی کمپنی ایس ایس جی سی ایل پی جی کی قیمت بڑھانے میں بازی لے گئی ہے اور ایل پی جی مافیا لوکل پیدا واری ایل پی جی پر لیوی ٹیکس لگنے کے بعد قیمتیں بڑھانے اور حکومت کی 4سال کی کوششوں پر پانی پھیرنے کیلئے سر گرم ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن