سکیورٹی خدشات کے باعث ہائی پروفائل مقدمات کراچی سے سکھر منتقل
کراچی(صباح نیوز) سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ ہائیکورٹ نے 10 ہائی پروفائل مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔سندھ ہائیکورٹ نے 10 ہائی پروفائل مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ کراچی سے سکھر منتقل کئے جانے والے مقدمات میں ایئر پورٹ حملہ کیس، ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی قتل، کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے مقدمات سمیت دیگر اہم کیسز شامل ہیں۔مقدمات کو کراچی سے سکھر منتقل کرنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے ممبر انسپکشن ٹیم کا نوٹیفیکیشن اے ٹی سی کو موصول ہوگیا ہے اور جلد احکامات پرعمل درآمد کیا جائیگا۔