• news

راجستھان: انتہا پسند ہندوئوں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے مسلمان ڈیری فارمر کا پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا، پولیس نے حملہ آور ڈکیت بنا دیئے

جے پور( نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الوار میں جمعہ کے روز گائے لیجانے کے شبہ میں مسلمان ڈیری فارمر عمر خان کو بہیمانہ تشدد کر کے قتل کرنے کے واقعہ میں گرفتار 2انتہا پسند ہندوئوں نے ’’ گائو رکھشک‘‘ ہونے اور گائو رکھشا منڈل کا کارکن ہونے کا اعتراف کر لیا۔ عدالت نے انہیں 3روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ عمر خان کی نعش کا ابھی تک پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھگوان سنگھ اور رام ویر الوار کے علاقے گووند نگر کے رہائشی ہیں عمر خان کی جانور لیجانے والی پک اپ پر اسی علاقے میں حملہ کیا گیا تھا پکڑے گئے غنڈوں نے بتایا کہ عمر خان پر حملے میں انکے 4دیگر ساتھی بھی شامل تھے جے پور پولیس انہیں تلاش کر رہی ہے۔ قبل ازیں ہندو غنڈہ گرد تنظیم کے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پولیس نے حملہ آوروں کو ڈکیت قرار دیا۔ ایس پی الوار راہول پرکاش نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور گائو رکھشک نہیں مقامی ڈکیت ہیں جنہوں نے مویشی لوٹنے کے لئے عمر خان پر حملہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن