مریم نوا ز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 21نومبر تک ملتوی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت 21نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست کی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس مامون الرشید نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل اظہر صدیق نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے پانامہ فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 21نومبر تک ملتوی کردی۔