• news

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کمپنیز سکینڈل کی تحقیقات کیلئے ایک اور درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کمپنیز سکینڈل کرپشن کیس کی تحقیقات کے لیے ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست علی حیدر کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب کی چار کمپنیوں کے چیئرمین خود وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ قوانین کے برعکس اربوں روپے کے کنٹریکٹ دئیے جا رہے ہیں۔ پرائیویٹ کمپنیوں میں ایم پی ایز چیئرمین ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کمپنیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن