003میں سینئر بش نے میرے ساتھ دست درازی کی: چھٹی خاتون کا الزام
واشنگٹن( بی بی سی ڈاٹ کام) ایک خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ 16برس کی تھیں تو سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش نے اس وقت ان کی پیٹھ کو ٹٹولنے کی کوشش کی تھی جب وہ اور ان کی والدہ بش کے ساتھ تصویر کھنچوا رہی تھیں۔ روسلین وہ چھٹی خاتون ہیں جنہوں نے مسٹر بش پر نامناسب انداز میں خود کو چھونے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے ٹائم میگزین کو بتایا کہ ان کے ابو ٹیکساس میں ملازمت کرتے تھے جہاں سی آئی اے کے افسران کی 2003میں ہونے والی ایک ملاقات میں وہ صدر بش سے ملیں۔ میرا پہلا ری ایکشن بہت خوفناک تھا، میں بہت پریشان تھی میں ایک بچی تھی۔ مسٹر بش کے ترجمان پہلے ہی اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں کہ انہوں نے بہت سی خواتین کے ساتھ اس طرح کا برتائو کیا ہے۔ روسلین کہتی ہیں کہ میں نے کچھ بھی نہیں کہا، ایک نو عمر لڑکی امریکہ کے سابق صدر کو کیا کہہ سکتی تھی؟ اکتوبر کے آخر میں بہت سی دیگر خواتین نے کچھ ایسی ہی کہانیاں سنائیں۔ہائوس ڈیمو کریٹ جیکی سپائر نے ایڈمسٹریشن کمیٹی کو بتایا کہ کانگریس کے2ارکان جنسی ہراسگی میں ملوث ہیں ایک کا تعلق ڈیمو کریٹ اور دوسرے کا ری پبلیکن سے ہے