• news

جرمنی :کالعدم ریڈ آرمی گروپ کے سابق عسکریت پسندوں کی تلاش

برلن(این این آئی)جرمنی میں ماضی میں تحلیل کر دیئے گئے بائیں بازو کے شدت پسندوں کے ریڈ آرمی گروپ (آر اے ایف) کے تین سابق عسکریت پسندوں کی تلاش جاری ہے، جن کے بارے میں تفتیشی حکام کو شبہ ہے کہ وہ ابھی تک ملک کے اندر ہی کہیں چھپے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ملکی اداروں کو مطلوب ان تینوں سابق عسکریت پسندوں کا تعلق ریڈ آرمی فیکشن( آراے ایف ) سے ہے، جن میں سے ایک خاتون ہے اور باقی دو مردہیں۔

ای پیپر-دی نیشن