• news

خطے کو درپیش حالات کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہی ممکن ہے: اسفندیار ولی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ وقت آن پہنچا ہے کہ ماضی میں نیپ کے پلیٹ فارم سے جس لیڈر نے رہنما کردار ادا کیا تھا وہ آج پشتون قومی تحریک کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے فعال کردار ادا کریںکیونکہ ہم آج جن گھمبیر حالات سے گزر رہے ہیں اس کا مقابلہ صرف اور صرف اتحاد واتفاق میں ہے۔ یہ بات انہوں نے ممتاز قوم پرست شخصیت ڈاکٹر سید عبدالحق کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہی۔ اسفندیار ولی خان نے کہاکہ صوبائی قیادت کی محنت اورکاوشوں کا نتیجہ ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی طول وعرض میں پھیل رہی ہے‘ خطے کے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں مضبوط اور فعال تنظیم کی ضرورت پہلے سے بڑھ کر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن