• news

مردم شماری کے نتائج پر اعتراض ، کچھ بلاکس میں دوبارہ کرائی جائے: وزیراطلاعات سندھ

کراچی(آن لائن ) وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمیں مردم شماری کے نتائج پر اعتراض ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے،ہمیں نتائج پر اعتراض ہے،اس کا حل یہی ہے کہ کچھ بلاکس میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس میں ڈی جی رینجرز کی بات میں اعتراض والی کوئی بات نہیںہے،،ڈی جی رینجرز نے امن کے لیے بہترین کام کیا۔ڈپٹی سپیکر شہلارضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ شہلارضا کے خلاف عدم اعتماد کو دیکھ لیں گے،دو کے سوا کسی رکن نے شہلارضا کیخلاف احتجاج میں ساتھ نہیں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن