• news

افغانستان: چوکیوں پر حملے‘ جھڑپیں‘ 31 اہلکار‘ 45 طالبان ہلاک

کابل ( نوائے وقت رپورٹ+آن لائن +اے ایف پی ) افغانستان میں چوکیوں پر طالبان کے حملے، جھڑپوں میں22پولیس اہلکار،9فوجی اور45طالبان مارے اور اور بیسیوں افراد زخمی وئے، قندھار میں قافلے میں حملے میں14امریکیوں فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی، بتایا جاتا ہے 6گھنٹے میں طالبان نے فورسز کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔صوبہ پکتیا میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے باعث دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جبکہ قندھار میں پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں22پولیس اہلکار اور45جنگجو مارے گئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے سے متعلق تا حال کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علاوہ ازیں صوبہ قندھار کے ضلع حیوانہ میں پولیس چوکی پر طالبان جنگجوئوں اور افغان پولیس کے مابین جھڑپ کے باعث 22پولیس اہلکار45طالبان جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس جھڑپ میں 15پولیس اہلکار اور35طالبان عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔ قندھار اور فراہ میں حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی اور اعلان کیا، فررہ صوبے کے گورنر ناصر مہدی نے اے ایف پی کو بتایا 2حملوں میں 9فوجی اور 3شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، طالبان نائٹ ویژن ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، ترجمان طالبان نے 43اہلکار مارنے، کا دعویٰ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن