سپاٹ فکسرز کو نرم سزائیں دیکر غلطی کی گئی: اشرف علی
لاہور (نمائندہ سپورٹس) ٹیسٹ کرکٹر اشرف علی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو نرم سزائیں دیکر غلطی کی گئی ہے کرکٹ میں کرپشن کرنے والے کرکٹرز کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کرنی چاہیے۔کھیل کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے کرپٹ کرکٹرز کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے۔ پی ایس ایل ملکی کرکٹ میں نیا اضافہ ہے، بورڈ کو اسے منفی چیزوں سے بچانے کے لیے سختی کرنا ہو گی۔ سلیکشن کیلئے بھی فرنچائز مالکان کو کھلی چھوٹ اور آزادی دینا درست نہیں ہے۔