• news

پاکستان ہاکی کے فوری اوپر آنے کی توقع نہیں: عاطف بشیر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا میں چاری ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچنے والی ٹیم کے ڈاکٹر اولمپیئن عاطف بشیر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کوئی رینکنگ ٹورنامنٹ نہیں تھا‘ نئے کھلاڑیوں کو آزمایا گیا تاکہ انہیں انٹرنیشنل میچز کا تجربہ حاصل ہو ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن ڈومیسٹک ہاکی پر کام کر رہی ہے اوپر آنے میں وقت لگے گا، فوری طور پر توقع نہیں کی جا سکتی کہ پاکستان ٹیم دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل کر لے گی، اس کے لیے انتظار کرنا ہوگا۔ ٹیم کا کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی اس سے فرق نہیں پڑے گا ہمیں کھلاڑیوں کا بیک اپ تیار کرنا ہوگا۔ وہ انڈر 18 کے ٹرائل کے موقع پر نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن