• news

یوتھ ایشیا کرکٹ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے آج ہوگا

لاہور (نمائندہ سپورٹس )یوتھ ایشیا کرکٹ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش کی ٹیم سے آج ہوگا، دوسرے سیمی فائنل میچ میں کل افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ اے سی سی یوتھ ایشیا کرکٹ کپ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔دفاعی چیمپئن بھارتی ٹیم سیمی فائنل مرحلے سے پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن