آسٹریلیا ‘ڈنمار ک نے بھی فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
سڈنی (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا ہونڈرا س کو شکست دے کر فٹ بال ورلڈ کپ 2018ء کیلئے کوالیفائی کر گیا ۔ آسٹریلیا نے حریف ٹیم کو تین ایک سے شکست دی ۔ ہونڈرا س کے کوچ نے ایک روز قبل آسٹریلیا پر ٹیم کی جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔ڈنمار ک نے آئرلینڈ کوپانچ ایک گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔میگا ایونٹ آئندہ سال روس میں ہوگا۔