افغان صوبوں ہرات‘ ہلمند میں فضائی حملے‘ اہم طالبان کمانڈر سمیت 50 مارے گئے‘ 42 زخمی
کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبوں ہرات اور ہلمند میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق طالبان رہنما سمیت 50 شدت پسند ہلاک جبکہ 42 زخمی ہو گئے۔ فضائی حملے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ضلع شین ڈنڈ میں کئے گئے۔ حملے میں شدت پسندوں کی گاڑیاں، بارودی مواد بھی تباہ ہوا۔ ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں طالبان کمانڈر ملا جبار سمیت 6 مارے گئے۔ ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔