• news

بینظیر کیس کے ملزمو ں کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائردرخواست سماعت کیلئے مقررکردی ہے، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل جمعہ کوکیس کی سماعت کریگا، یاد رہے کہ رشیدہ نامی خاتون کی جانب سے دائرد رخواست میں ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے، عدالت نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد رجسٹرار آفس کودرخواست پر فوری نمبر لگا کر اسی ہفتے سماعت کیلئے مقررکرنے ہدایت کی تھی، سپریم کورٹ آفس نے ضاابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے درخواست کوکل جمعہ (17نومبر) کو سماعت کیلئے مقررکردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن