نارووال سے لاہور جانیوالی فیض احمد فیض ایکسپریس کے 2 انجن فیل ‘ دیہاتیوں کا احتجاج
بدوملہی (نامہ نگار)لاہور نے نارووال جانے والی 210ڈائون فیض احمد فیض ایکسپریس ٹرین 3انجن لے کر تاخیر سے لاہور پہنچی ۔ اس دوران ٹرین میں سوار سینکڑوں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ نارووال سے لاہور نے جانے 210 ڈائون فیض احمد فیض ایکسپریس ٹرین جب نارووال سے ریلوے سٹیشن نارنگ منڈی پہنچی تو اس کا انجن فیل ہوگیا اور لاہور سے متبادل انجن آنے پر ٹرین لاہور کو روانہ ہوئی اور جب ٹرین ریلوے سٹیشن کوٹ مول چند پہنچی تو اس کا دوسرا انجن بھی فیل ہوگیا اور پھر لاہور سے متبادل تیسرا انجن آنے پر ٹرین لاہور کے لیے روانہ ہوئی ۔ ٹرین کے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹرین میں سوار مسافروں کو بڑی ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔ جس پر بدوملہی اور گردو نواح کے دیہاتیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور جی ایم ریلوے محمد جاوید بوبک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاہور نارووال سیکشن پر چلنے والی مسافر ٹرینوں کے ساتھ درست انجن لگا نے کے احکامات جاری کریں۔