• news

پشاور میں ڈینگی سے ایک اور مریض انتقال کرگیا‘ہلاکتیں 70ہوگئیں

پشاور(صباح نیوز)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی بخار کے باعث ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے ساتھ صوبہ بھر میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سترہوگئی ہے۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور کے علاقے شخانوں کے رہائشی 17سالہ ضیاالحق کو ڈینگی بخار کے باعث دس نومبر کوکویت ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ ڈینگی وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔

ای پیپر-دی نیشن