• news

جھنگ‘ ساہیوال میں سزائے موت کے 2 مجرموںکو آج پھانسی دیدی جائے گی

جھنگ+ ساہیوال (نامہ نگاران) مختلف شہروں میں قتل کے مقدمات میں ملوث مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد ہونے پر انہیں آج پھانسی دیدی جائے گی۔ جھنگ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری منیر احمد کی طرف سے سزائے موت کی قیدی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ شورکوٹ کے مجرم ناصر عباس پر تھانہ شورکوٹ کی طرف سے 2001ء میں مقدمہ قتل درج کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے منظوری کے بعد سیشن جج نے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیا۔ ناصر عباس کی سزائے موت کے حوالے سے اپیل سپریم کورٹ سے بھی خارج ہو چکی تھی۔ ناصر عباس کو آج 16نومبر کو ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ سینٹرل جیل ساہیوال میں حاملہ بیوی کے قاتل کو آج صبح پھانسی دی جا ئے گی، 23جون 2007ء کو گھریلو جھگڑا پر مجرم نے حاملہ بیوی عاصمہ کو پستول سے گولی مار کر قتل کر دیا تھا‘ تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے محمد طاہر کو گرفتار کر لیا تھا‘ 30جون 2008ء کو ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ ملک محمد ارشد نے قتل کا جرم ثابت ہو نے پر موت کی سزا کا حکم سنا یا تھا۔ صدر پاکستان سے رحم کی اپیل جسے 24اگست 2017ء کو مسترد کر دیا‘ اپیلیں مسترد ہو نے کے بعد مجرم کو سینٹرل جیل ساہیوال میں آج صبح ساڑھے 6بجے تختہ دار پر لٹکا دیا جا ئے گا جس کے ڈیتھ وارنٹ سپر نٹنڈنٹ جیل کو موصول ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن