• news

موسمی تبدیلی سے پہاڑی علاقوں کو شدید خطرت ہیں: مشاہد اﷲ

اسلا م آباد/ بون (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے جرمنی کے شہر بون میںہونے والے ’’بزنس الیکشن برائے چیمپئنز‘‘ کے 23 جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر بزنس الیکشن برائے چیمپئنز کے 23 جماعتوں کے اجلاس اور سائیڈ کانفرس سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداﷲ خان نے کہاکہ موسمی تبدیلی سے پاکستان کے پہاڑی علاقوں کو شدید خطرت ہیں ہندوکش کے رہائشی ہر سال موسمیاتی آفات سے متاثر ہوتے ہیں جس سے مالی اور جانی نقصان ہوتا ہے ،قومی تعیناتی شر اکت داری، 2030 ایجنڈا کو حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان کے انتہائی خطرناک اور متعدد موسمی حالات کی وجہ جغرافیہ، آبادی اور متعدد موسمی حالات ہیں، آبی توانائی اور فو ڈ سیکیورٹی کے لیے ما حولیاتی متعلقہ خطرات معدنی آلودگی اور آب و ہوا کی وجہ سے برفباری سے اعلیٰ درجہ کی مطابقت رکھتا ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو انتہائی تباہ کن وا قعات اور ان کی فریکوئنسی بڑھانے کے لیے محسوس کیا جارہا ہے جس میں بہت سے شعبوں کو متاثر کیا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن