• news

پانامہ لیکس میں شامل436پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کیلئے درخواستیں،سپریم کورٹ کا بنچ قائم

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانامہ پیپرز لیکس میں انکشاف کئے گئے آف شور کمپنیوں کے مالک 436 پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کے لئے دائر جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور ایڈووکیٹ طارق اسد کی درخواستوں پر سماعت کیلئے دو رکنی بنچ تشکیل دیدیا۔ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دو رکنی بنچ 23 نومبر کو درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی اور طارق اسد کی پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کے خلاف کارروائی کا معاملہ نواز شریف کے کیس سے الگ کرتے ہوئے پہلے نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن