اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بزنس کانفیڈنس انڈکس5 Wave-1کے نتائج کا اعلان کردیا
لاہور(کامرس رپورٹر) اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بزنس کانفیڈنس انڈکس5 Wave-1کے نتائج کا اعلان کردیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد 8فیصد اضافے کے ساتھ 21فیصد مثبت ہوگیا جوکہ مئی 2017کے Wave-14 سروے میں 13فیصد مثبت تھا۔یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ کاروباری برادری کا ایک مرتبہ پھر پاکستان میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقعوں پر اعتمادبڑھ رہا ہے۔ حالیہ سروے نتائج میں ریٹیل اور ہول سیل تاجروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جوکہWave-14 کے مقابلے میں 27فیصد اضافے کے ساتھ 40فیصد مثبت رہا۔ مینو فیکچرنگ سیکٹرکا اعتماد 7فیصد اضافے کے ساتھ 16فیصد مثبت رہاجبکہ سروسز سیکٹر Wave-14کے مقابلے میں 3فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 15فیصد مثبت رہا ۔بزنس کانفیڈنس انڈکس میں21فیصد مثبت کی بڑی وجوہات عالمی، ملکی اور انڈسٹری کی صورتحال میں بہتری اوراگلے 6ماہ میں کیپیٹل انوسٹمنٹ میں اضافہ، ملک اور خطے کے کاروباری حالات میں استحکام میں اضافے کے امکانات ہیں۔