برآمدات کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ سیکٹر پارٹنر شپ کو پروموٹ کیا جائے: میاں شوکت
لاہور(کامرس رپورٹر ) اقوام متحدہ کی طرف سے زرعی شعبہ میں بیسٹ فارمر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی زرعی سائنسدان میاں شوکت علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں برآمدات کے فروغ اور پیداوار میں اضافہ کیلئے پبلک پرائیویٹ سیکٹر پارٹنر شپ کو پروموٹ کیا جائے۔وہ گذشتہ روزایوان صنعت وتجارت میں ایک نشست کے دوران گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر ایوان صنعت وتجارت کے سابق صدر میاںشفقت علی اور دیگر موجود تھے انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور زرعی ملکوں باالخصوص ترکی کے ساتھ اشتراک عمل کے ذریعے سے کھیرے کی پیدا وار میں2000فیصد سے زیادہ اضافہ ممکن ہے۔