ایم سی بی نے ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے لیے تھردیپ مائیکرو فنانس فاﺅنڈیشن سے معاہدہ کر لیا
لاہور(کامرس رپورٹر) ایم سی بی نے ڈیجیٹل فنانشل سروسز کے لیے سندھ میں مائیکروفنانس کی نمایاں سہولیات فراہم کرنے والی تھردیپ مائیکرو فنانس فاﺅنڈیشن کے ساتھ باہمی حکمتِ عملی کا معاہدہ کیاہے۔دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پرایم سی بی بنک کے سی آئی او فیصل اعجاز خان نے بنک کی ڈیجیٹل متنوع پراڈکٹ کی خصوصیات کے بارے میں ٹی ایم ایف کے ٹیم کو آگاہ کیا۔ٹی ایم ایف کے سی ای او سونو کھنغرانی نے اظہار خیال دیتے ہوئے دونوں اداروں کے اشتراک کے بہتر قرار دیا۔